عمران خان اور اسد عمر کوا لیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناعی نہ مل سکا

عمران خان اور اسد عمر کوا لیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناعی نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے مطابق نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو حکم امتناعی نہ مل سکا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے انتخابی مہم میں وزراء اور وزیراعظم  کی شرکت پر پابندی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے بعد 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔ہائیکورٹ نے مرکزی  پٹیشن اور حکم امتناع کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔تحریر ی حکم کے مطابق درخواست پر مزید سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔
حکم امتناعی

مزید :

صفحہ آخر -