گگومنڈی،زین سٹی ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح 

گگومنڈی،زین سٹی ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی(نمائندہ پاکستان) جملیرا روڈ پر زیر تعمیر نجی ہاؤسنگ کالونی زین سٹی کا گزشتہ روز باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے سابق صوبائی وزیر نذیر احمد آرائیں لیاقت علی ناز نے خطاب کیا۔ کالونی کے اونر لیاقت علی ناز نے کہا کہ مذکورہ ہاؤسنگ کالونی 560کنال اراضی پر محیط ہو گی جس میں کالونی کا اپنا بجلی کا فیڈر ہو گا اور24گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔ گرلز سکول،بوائز سکول،ہسپتال،واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم کے ساتھ 35اور50فٹ کی کشادہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ ایک وسیع پارک اور سپورٹس کلب بھی تعمیر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو فلاحی بنیادوں پر چلایا جائے گا اور مستحق اور غریب مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔
 افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -