پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قافلوں کی منزل سرینگر ہائی وے جی نائن، جلسہ گاہ میں انتظامات شرو ع 

 پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قافلوں کی منزل سرینگر ہائی وے جی نائن، جلسہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قافلوں کی منزل سری نگر ہائی وے جی نائن ہوگی، جے یوآئی نے جلسہ گاہ میں انتظامات شرو ع کر دیئے۔ مہنگائی مارچ کا پڑاؤ سر نگر ہائی وے جی نائین سے متصل گراؤنڈ میں ہوگا،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی تعداد ہفتہ کو سرینگر ہائی پر موجود رہی،سرینگر ہائی وے پر کنٹینرز اور کرین پہنچا دی گئی،جے یو آئی ف انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں انتظامات شروع کردئیے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم منزل

مزید :

صفحہ آخر -