شہباز،حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کاتحریری فیصلہ جاری 

 شہباز،حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کاتحریری فیصلہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل نے  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کاتحریری  فیصلہ جاری کر دیا عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ قانون کے مطابق عبوری ضمانت کیلئے پیش ہونا ضروری ہے،اگر ملزم پیش نہ ہو تو اس کی عبوری ضمانت خارج کر دی جاتی ہے شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں شرکت کے لئے شہباز شریف اسلام آباد میں ہیں شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی سیشن میں شرکت کر رہے ہیں ایسے حالات میں عدالت ملزم کو سہولت دے سکتی ہے تاکہ وہ بطور ممبر اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکے، آئندہ سماعت پر شہباز شریف حاضری کو یقینی بنائیں،عدالتی تحریری فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ ملزم عثمان کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پر بحث کے لیے مہلت مانگی، آئندہ سماعت پر وکلا ء بحث کے لیے پیش ہوں، اس کیس کی مزید سماعت 4 اپریل کوہوگی۔
منی لانڈرنگ

مزید :

صفحہ آخر -