محکمہ خوراک، شوگرملز کے درمیان معاملات طے، چینی پر 9روپے فی کلوعاریت دیدی 

محکمہ خوراک، شوگرملز کے درمیان معاملات طے، چینی پر 9روپے فی کلوعاریت دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ خوراک اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے چینی پر فی کلو 9روپے رعایت دیدی گئی چینی فروخت کرنے کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنرز ہوں گے محکمہ خوراک اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے ہو گئے چینی پر فی کلو 9روپے رعایت دیدی گئی پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن رمضان بازاروں کو رعایتی قیمت پر شوگر مہیا کریگی شوگر ملز ایسو سی ایشن 20 ہزار میٹرک ٹن چینی رمضان بازاروں کو مہیا کرے گی رمضان بازار میں چینی 80 روپے فی کلو فروخت کی جائیگی عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 89روپے فی کلو ہے۔ رمضان بازاروں کو شوگر ملز ایسو ایشن کی جانب سے 75 روپے فی کلو کے حساب سے چینی دی جائے گی  5 روپے منافع سے شوگر مہیا کرنے کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا۔محکمہ خوراک پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شوگرملز

مزید :

صفحہ آخر -