شیخ رشید کے لیڈر حواس باختہ ہیں، عبدالغفور حیدری

 شیخ رشید کے لیڈر حواس باختہ ہیں، عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی بات میں نہ آئیں، وہ پاگل ہوگیا ہے، دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، شیخ رشید کے لیڈر حواس باختہ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی خوفزدہ ہے، انصارالاسلام سے خوفزدہ ہیں، انصارالاسلام کوئی ملیشیا نہیں ہے، جو لڑائی کرے، انصار الاسلام جلسوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شیخ رشید نے دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے،بدقسمتی سے پاکستان پر دہشت گرد مسلط ہیں، ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنے والے آج وزیراعظم کے نام سے مسلط ہیں۔
عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -