عمران خان کا کارڈ جلد سامنے  آنے والا ہے، سینیٹرفیصل جاوید

عمران خان کا کارڈ جلد سامنے  آنے والا ہے، سینیٹرفیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فیصل جاوید خان نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -