مریدکے، ٹائی راڈ کھل جانے سے بس الٹ گئی، 20مسافر زخمی

  مریدکے، ٹائی راڈ کھل جانے سے بس الٹ گئی، 20مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے سے مزدا بس الٹ گئی 20 مسافر شدید زخمی خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب گہرے کھڈوں میں لگنے سے منی مزدا بس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے گہرائی میں جا گری جس سے  20مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اوربچوں کی شامل ہے ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد پانچ چھ شدید زخمیوں کو لاہور منتقل کر دیا بس نواحی علاقے کوٹ پنڈی داس سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔

مزید :

علاقائی -