وزیراعلیٰ سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے پی ٹی آئی کے منشور کے وعدے کی تکمیل کے لیے بل تشکیل دے دیا گیا ہے تاکہ جنوبی پنجاب کی عوام اپنی پسماندگی کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے  خود فیصلے  کر سکیں اس بل (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
کے ذریعے جنوبی پنجاب کو آئینی صوبے کی حیثیت حاصل ہو جائے گی یہ وزیر اعظم   عمران خان کی ذاتی کوشش سے تشکیل کیا گیا ہے جس کا وعدہ انہوں نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں عوام سے کیا تھا اس موقع پر جتنے بھی وعدے کیے گئے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی سے صوبائی  وزیر  ٹرانسپورٹ  محمد جہاں زیب خان کھچی۔اور ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی (میلسی)ایم این ایطاہر اقبال چوہدری (وہاڑی)ایم پی اے علی رضا خاکوانی سمیت پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کیاوزیراعلی نے کہا کہ نہر میلسی،سڑکوں کی کشادگی۔سٹیڈیم کے قیام کے لیے فزیبل رپورٹس ارجنٹ بنیادوں پر ما نگی گئی ہیں  اور میلسی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کیمپس کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں  نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سالہ جدوجہد کو مٹی میں ملانے کے لیے کر پشن کو سیاست میں رواج دینے کے لیے کوشش میں ہے  تاکہ پی ٹی آئی کے  سیاسی اور جمہوری  عمل کو کرپشن سے پاک کرنے کے عہد کو پھر سے دوبارہ پیسے کی سیاست کے عہد میں لے جا سکے انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو ملک بھر کی عوام اسلام آباد کے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان  کی امر بالمعروف جدوجہد پر بھر پور ساتھ دے کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔تاکہ اپوزیشن کی آنکھیں کھل سکیں جبکہ وہ اس موقع  پر اپنا ترپ کا پتہ ظاہر کریں گے جس سے اپوزیشن کو پسینے چھوٹ جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی۔اور اراکین قومی اسمبلی طاہر اقبال  چو ہدری (وہاڑی)اور محمد اورنگ زیب خان کھچی (میلسی)نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لیے جدوجہد پر شکریہ ادا کیا #
عثمان بزدار