میپکو نادہندگان سے واجبات وصولی کیلئے ریکوری ٹیمیں متحرک

 میپکو نادہندگان سے واجبات وصولی کیلئے ریکوری ٹیمیں متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر مہر اللہ یار(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
بھروانہ کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصولی کا سلسلہ گزشتہ روز جاری رہا۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کی زیرنگرانی آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ایس ڈ ی او ز کی سربراہی میں ٹیمیں فیلڈ میں ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مصروف رہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیم یار خان سرکل محمد یوسف نے شہر کے مختلف علاقوں میں ریکوری پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیلڈ سٹاف سے ریکوری کی فہرستوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے ریکوری سٹاف کو ہدایت کی کہ عدم ادائیگی واجبات /بقایاجات پر نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں اور ادائیگیا ں ہونے تک کنکشنز بحال نہ کئے جائیں۔ انہوں نے رحیم یار خان شہر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے بلوں کی ادائیگیاں چیک کیں۔ ڈپٹی کمرشل منیجر رحیم یار خان سرکل عبدالغفاربرمانی اور ایکسین رحیم یار خان ڈویژن اقبال بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے چیکنگ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دو صارفین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے بھی پکڑا اور ان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوانے کی ہدایت کی۔سپریٹنڈنگ انجینئر وہاڑی سرکل سید محمد مبشر رضوی نے میلسی ڈویژن میں ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے افسران سے میٹنگ کیں اورکہا کہ ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لئے مزید محنت کی جائے۔ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل ارشاد حسین سیال اور ایڈیشنل ایکسین تاج محمودقمر نے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے بوسن روڈ سب ڈویژن کا دورہ کیا اور ایس ڈی او سے ریکوری ٹارگٹس پر بات چیت کی۔ ایس ڈی او محمد یوسف جوتہ نے رننگ اور مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصولیوں اور ماہانہ بلوں کی ریکوری پر بریفنگ دی۔ ایکسین عارفوالہ ڈویژن انجینئر امیر نواب نے مارچ2022ء کے ریکوری اہداف کی مانیٹرنگ کے لئے احمد یار اور قبولہ سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں وصولیاں چیک کیں۔ انہوں نے بلوں کی عدم ادائیگیوں پر نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کی ہدایت کی۔
ٹیمیں متحرک