ملتان، بداخلاقی مقدمہ،  ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور 

ملتان، بداخلاقی مقدمہ،  ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی  رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون سے بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ویمن کرائسز سینٹر کے مطابق ملزم محمد مبین کے خلاف مدعیہ ارم بی بی نے مقدمہ نمبر 6 درج کرایا کہ 9 مارچ کی رات کو اپنے گھر کے باہر قریبی کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے گئی کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے دبوچ لیا۔ زیر دفعہ 161 کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں ملزم کو 16 مارچ کو گرفتار کیا گیا جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونا باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کا 7 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
بداخلاقی