آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جماعت اسلامی تمام وسائل بروئے کار لائے گی،سید ذیشان اختر کی بات چیت

 آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جماعت اسلامی تمام وسائل بروئے کار لائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور فلاحی اسلامی معاشرہ کے قیام کیلئے جماعت اسلامی اپنی تمام قوت اور ذرائع استعمال(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 کررہی تھی، کررہی ہے اور یہ مشن اللہ تعالی کی مددونصرت سے جاری وساری رہے گا۔ انسان کا کام محنت اور جدوجہد کرنا ہے، نتائج اللہ تعالی کے پاس ہیں۔ جماعت اسلامی ایک منظم جمہوری اسلامی جماعت ہے، ہمارے قافلے میں ایماندار، اہل اور ملک و ملت کا درد رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ہم کسی بھی ذاتی مقصد یا مفاد کے لیے نہیں، اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اسلامیان برصغیر کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جو ملک بنا، اس میں اسلامی نظام کا قیام ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔ اس ملک میں تمام تجربات ناکام ہوگئے ہیں، اب ایک موقع اسلامی نظام کو ملنا چاہیے۔ قوم سے اپیل ہے کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے ایک موقع جماعت اسلامی کو دے۔ ہمارا یہ عہدہے کہ اقتدار میں آکر عوامی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیں گے اور اللہ تعالیٰ کی مددسے پاکستان کو عظیم سلطنت بنائیں گے۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں،حکمرانوں کی نیت کھوٹی ہے جس کی وجہ سے ہمارے پاسپورٹ کی عزت ہے نہ ہمارا شمار کہیں ہوتا ہے۔
ذیشان اختر