عرس میں آنیوالوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، سی سی پی او

عرس میں آنیوالوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ ملک بھر سے عرس مادھو لعل حسین میں شرکت کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے سی سی پی او نے ہدایت کی کہ سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، الیکٹرک بیرئیرزکا استعمال یقینی بنایا جائے عقیدت مندوں کو مکمل تلاشی اور چیکنگ کے بعد ہی دربار کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔سینئر پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ رابطے میں رہیں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے دربار حضرت مادھو لعل حسین کے گردونواح میں قائم ہوٹلوں،دوکانوں،گھروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ اشخاص کو  ممنوعہ مقامات سے گذرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے،ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس  اور ایلیٹ ٹیمیں دربار اور ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں شہری کسی بھی مشتبہ شخص یا بیگ کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

مزید :

علاقائی -