چیچہ وطنی،تیز رفتار گاڑی نے سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا

  چیچہ وطنی،تیز رفتار گاڑی نے سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)تیز رفتار گاڑی نے سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا جس وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،نواحی گاؤں 176/9-L کا رہائشی عبدالرحمن سائیکل پر جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل ڈالا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -