مقدمات کی جلد سماعت سے عوام کو ریلیف ملے گا،وسیم الرحمن

مقدمات کی جلد سماعت سے عوام کو ریلیف ملے گا،وسیم الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، محسن وال(بیورنیوز،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کا ایک پیج پر ہونا لازم و ملزوم ہے مقدمات کی جلد سماعت عوام الناس کا حق ہے،میاں چنوں بار کا شمار پنجاب کی بہترین بارز میں ہوتا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال وسیم(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 الرحمن خاکوانی نے بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کا ایک پیج پر ہونا لازم و ملزوم ہے مقدمات کی جلد سماعت عوام الناس کا پہلا بنیادی حق ہے میاں چنوں بار کے وکلاء کے مسائل حل کیے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ غیر ضروری ہڑتال کا خاتمہ کیا جائیگا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں عادل مشتاق ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں چنوں میری اپنی بار ہے اور مجھے میاں چنوں کے وکلاء نے ہر بار عزت دی راؤ فرقان احمد ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں چنوں کے وکلاء بینچ سے تعاون کرنے والے ہیں، تقریب سے صدر بار ایسوسی ایشن میاں چنوں چوہدری مدثر رضا ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  میاں چنوں بار نئے آنے والے وکلا کے لیے کلب کا درجہ رکھتی ہے نئے آنے والے ممبران کی تربیت کے لیے بار میں ورکشاپس اور سیمنار کروائے جائیں گے تاکہ وکلاء کو سکیھنے کے مواقع مل سکیں  سنیئر ممبر بار مہر وحید رضا ایڈووکیٹ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی عدالتوں نے نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کیے عدالتوں کی بدنامی ہوئی احسان اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سائلین ایف آئی آر میں جھوٹ لکھ کر انصاف کا طلبگار ہوتا ہے ہمارا فوجداری نظام تفتیش ٹھیک نہیں ہے تفتیشی آفیسر جب عدالت میں شہادت دینے کے لیے آتا ہے تو اس کو مقدمہ کی مثل کا پتہ نہیں ہوتا کہ اس میں کیا لکھا ہے تقریب حلف برداری کے موقع پر سید وقاص بخاری ایڈووکیٹ نے تلاوت قرآن پاک کی اور غلام شبیر قادری ایڈووکیٹ نے نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی تقریب حلف برداری میں ایڈیشنل سیشن ججز عامر ضیاء گجر، ملک نعیم شوکت سمیت سول جج خانیوال سید دلدار شاہ،سول ججز یوسف عبدالرحمن، کاشف علوی، محمد یاسین، شوکت علی، آصف بشیر، ممبران پنجاب بار کونسل چوہدری شفقت علی ایڈووکیٹ،رانا محمد طفیل نون ایڈووکیٹ، سجاد ٹانگرہ ایڈووکیٹ صدور و جنرل سیکرٹری بارز خانیوال، جہانیاں، کبیروالا، سابقہ جنرل سیکرٹریز میاں چنوں بار سردار اورنگزیب نظامی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد عاصم ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر، ڈی ایس پی میاں چنوں مہر ناصر ثاقب سیال، انچارج نادرا آفس میاں چنوں رانا انتظار حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں چنوں ڈاکٹر عثمان ضیاء،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں ڈاکٹر نذیر ہراج، سمیت میاں چنوں سرکل کے ایس ایچ اوز، راؤ حامد، آصف چوہان، اقبال شاہ، عدنان خورشید سمیت شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
وسیم الرحمن