ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ شروع 

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد،خانپور(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)مہنگائی مکاؤ مارچ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
کے تحت مسلم لیگ ن کی کال پر صادق آباد شعبہ خواتین کی عہدیداران شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں،صادق آباد روانگی سے قبل ہاتھوں میں آلو ٹماٹر پکڑ کر شدید احتجاج کیا،شعبہ خواتین مسلم لیگ ن میڈم خالدہ اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم کو اسلام آباد میں آلو ٹماٹر کا بھاؤ بتائیں‘ہر چیز مہنگی کردی گئی ٹماٹر کی چٹنی بھی نہیں بناسکتے،عمران خان کے پاس نہ سر ہے نہ پرائز،انہوں نے کہاکہ نااہل نیازی کو چاہیے کہ عوام پر ترس کھائے اور خود ہی استعفیٰ دے دے،ورنہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان عوام کو منھ دکھانے کے قابل نہیں رہے گے۔خان پور سے رکن پنجاب اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد اظہر لغاری کی رہائش گا ہ پر عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سردار محمد اظہر لغاری نے کہا کہ حکومت کے قدم ڈگماگا چکے ہیں بدحواسی میں وزرا کا کام صرف اپوزیشن کے خلاف گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے پہلے بھی اس کے شاندار نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں اپوزیشن کی کامیابی واضح ہے عمران نیازی بوکھلاہٹ میں اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کر کے اپنا غم بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان بھر سے قافلے پی ڈی ایم کے عوامی لانگ مارچ میں قیادت کے شانہ بشانہ ہیں۔پی ڈی ایم کے اسلام آباد کے جلسے سے پہلے ہی حکومت اور وزرا اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد ارشد جاوید نے ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار محمد اظہر خان لٖغاری،سابق وفاقی وزیر سردار ارشد خان لغاری سے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے قافلوں کے حوالے سے مشاورت کی۔انہوں نے بتایا کہ ایم این اے خان پور شیخ فیاض الدین اور ہماری پوری ٹیم نے عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں ان شاء اللہ بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔اس موقع پر سردار صفدر خان لغاری،سردار فاروق خان لغاری،خان پور سے عبدالجبار لاٹکی ودیگر موجود تھے۔