ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان نیوزی لینڈ سے بھی ہار گیا

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان نیوزی لینڈ سے بھی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 71 رنز سے ہرا دیا، قومی ٹیم 266 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، سوزی بیٹس کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گرین شرٹس کی یہ ٹورنامنٹ میں چھٹی شکست ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، اوپنر بیٹر سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز بنائے، پاکستان ویمنز کی جانب سے ندا ڈار نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ قومی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بناسکی۔نز بنائے، ندا ڈار 50 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینا رو نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سوزی بیٹس کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ قومی خواتین ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اس نے ابتدائی راونڈ کے تمام 7 میچ کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔