آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو سمتھ ون ڈے سیریز سے باہر 

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو سمتھ ون ڈے سیریز سے باہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگرچہ ان کی تکلیف معمولی نوعیت کی ہے مگر آئندہ 18 ماہ کی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا جا رہا ہے اور متبادل کے طور پر مچل سویپسن کو وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔صرف ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے والے لیگ اسپنر کی خدمات پاکستان میں سلو پجز کے پیش نظر حاصل کی گئی ہیں۔ کیونکہ اسمتھ کا خلا پر کرنے والے بیٹرز پہلے ہی موجود ہیں۔