کہروڑ پکا، نوجوان9روز سے لاپتہ خون آلود فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل 

 کہروڑ پکا، نوجوان9روز سے لاپتہ خون آلود فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی )نوجوان 9 روز سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہے،خون آلود فوٹوشوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا پولیس نے بھائی کے بیان پر 6 روز بعداغوا کا (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
مقد مہ درج کر لیاتفصیل کے مطا بق نواحی علاقہ وگھہ مل  کے زمیندار ملک فیاض وگھہ مل کے چھوٹے بھائی عبدالرزاق وگھہ مل جن کی عمر تقریبا 40 سال بتائی جاتی ہے گھر سے 19 مارچ کو صبح 8 بجے گھر سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا جس پر ورثا کو تشویش ہو ئی تو اس سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا اپنے طور پر تلاش کرتے رہے مورخہ 22 مارچ کو شوشل میڈیا پرمغوی عبد الرزاق وگھہ مل کے خون آلودہ فوٹو والے 2 فوٹو وائرل ہو ئے جس میں مبینہ طور پر مغوی کو فائر لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے  ساتھ ہی وائس میسج کے ذریعے  یہ کہا گیا کہ اس کا مروٹھ (چولستان)میں ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے  اور ایک نمبر دیا گیا جس پر رابطہ کرنے کو کہا گیا مگر وہ نمبر بھی بند ہے اور اس کی لوکیشن خیر پورٹامیوالی اور حاصل پور روڈ پر ملی ہے مگرپولیس تھانہ صدر کہروڑپکا نے تاحال مقدمہ درج کر کے کوئی کاروائی نہ کی ہے سی ڈی آر کے ذریعے ٹریس کرنے کوشش کر رہی ہے جب اس سلسلہ میں ایس ایچ او حبدار سے رابطہ کیا گیا تو اس نے پولیس کی نا اہلی چھپاتے ہو ئے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے  مدعی کو روز تھانے بلواکر شام کو گھر بھیج دیا جاتا ہے علاقہ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت کے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے اور پولیس تھانہ صدر کی روائیتی بے حسی سے علاقہ میں سخت تشویش پا ئی جاتی ہے ڈی پی او لودھراں،آر پی او ملتان،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نوجوان لاپتہ