ملتان میں ڈاکو ناکے، لوٹ مار، 35لاکھ چھین کرفرار

ملتان میں ڈاکو ناکے، لوٹ مار، 35لاکھ چھین کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  وقا ئع  نگار)  ملتان شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ڈاکوں نے مختلف وارداتوں میں 35 لاکھ روپے سے زائد مالیتی نقدی و سامان لوٹنے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
کے ساتھ فائرنگ کر کے میاں بیوی سمیت چار افراد کو زخمی کر دیاتھانہ بدھلہ سنت کے علاقے جلیل پور میں تین ڈاکو،اہ حسین کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 27 لاکھ نقدی اور 5 تولہ زیورات لوٹے، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شاہ حسین اور اسکی بیوی شہناز کو زخمی کر دیا،  فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے اور تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،  زخمی میاں بیوی کو  نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اسی طرح تھانہ چہلیک کے علاقے طارق آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو ڈاکوں نے یوسف خان کو مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے  17 کسی میں اصغر کا موٹر سائیکل چھین کر ڈاکوں نے اسے بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔
لوٹ مار