یوسی پی میں صحافتی سرگرمیوں پر دو روزہ کمیونیکیشن کارنیول

  یوسی پی میں صحافتی سرگرمیوں پر دو روزہ کمیونیکیشن کارنیول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر) یو سی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام صحافتی سرگرمیوں پر مبنی دو روزہ کمیونیکیشن کارنیول کا انعقاد کیا گیا۔ ایف ایم سی ایس کمیونیکیشن کارنیول  میں ماس کمیونیکیشن سے متعلق دس مختلف مقابلوں کی کیٹگریز میں پاکستان کی بیس مختلف یونیورسٹیز سے ایک سو پچاس  طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں فیچر رائٹنگ، وی لاگیگ، پوڈ کاسٹنگ، پرومو فیکچسر، نیشنل سانگز، سپیچ کمپیٹیشن، ٹویٹر ہیش ٹیگ، ٹی وی سی، موبائل رپورٹنگ، اور پوسٹر ڈیزائینگ کے مقابلے شامل ہیں۔ ڈین ایف ایم سی ایس ڈاکٹر تیمور الحسن کی زیر نگرانی ہونے ان مقابلوں کو جج کر نے کے لئے پاکستان میڈیا انڈسٹری کی نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ مقابلوں کی تقاریب میڈیا فیکلٹی کے مختلف وینیوز پر منعقد کی گئیں۔ جن میں دنیا نیوز کے اینکر پرسن اجمل جامی، نیوز کاسٹر عزیر ملک، معروف گلوکار ذونیب زاہد، میوزک پروڈیوسرفخر عباس، انفارمیشن افیسرز ظہیر سلہری، اسد ربانی، توصیف صبیح، عرفان رشید، عبدالرحمان شوکت، شاعراحمد حماد، حزیفہ انور، عبدالحسیب، ریڈیو ایف ایم 95 سے آر جے سمل بلال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔