جام پور میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی، ملزم آزاد، مدعی دربدر 

جام پور میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی، ملزم آزاد، مدعی دربدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی)پولیس وردی میں ملبوس جدید آتشیں اسلحہ سے لیس 12 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 15لاکھ روپے نقد ٗ نوبیاہتا کے زیورات ٗ جہیز کے سامان(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 سمیت 50لاکھ روپے زائد کا گھریلو سامان ڈکیتی کر لیا ٗ پانچ ماہ کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ٗ جیوفینسنگ کی روشنی میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دودن بعد اسے بھی چھوڑدیا ٗ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع رستم لغاری کے زمیندار حضور بخش ولد جند وڈا شر جتوئی نے پریس کلب جام پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 27نومبر کی رات 11بجے کے قریب کلاشنکوفوں ٗ رائفلوں اور پستولوں سے مسلح 12ڈاکوؤں جن میں تین ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے نے میرے گھر میں دھاوا بول دیا ٗ ڈاکوؤں نے کہاکہ ہم مقامی تھانہ سے آئے ہیں تمہارے گھر میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی مخبری ہوئی ہے ہم نے تلاشی کرنی ہے ٗ یہ کہہ کر ڈاکوؤ ں نے تمام مردوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند کردیا دو ڈاکو گن پوائنٹ پر ہمارے سروں پر کھڑے رہے جبکہ باقی ڈاکوؤں نے الماریوں ٗ آہنی پیٹیوں کے دروازے توڑ کر لوٹ مار شروع کردی۔ ڈاکو میری نوبیاہتا بہوکے زیورات ٗ جہیز کا سامان ٗ 16تولہ طلائی ٗ 270 تولہ چاندی کے زیورات ٗ15لاکھ روپے نقد ٗ موٹریں ٗ بیٹریاں ٗ موبائل فونز ٗ گھڑیوں سمیت 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔پولیس کی ہیلپ لائن 15پر کال کی تو تھانہ صدر جام پور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے عجلت میں 6نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف میرا مقدمہ درج تو کرلیا لیکن 5ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو ڈاکو گرفتار ہوئے ہیں اور نہ ہی مجھے انصاف ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ آر پی او ڈیرہ غازیخان اور گزشتہ روز ڈی پی او راجن پور نے تھانہ سٹی جام پور میں کھلی کچہریاں منعقد کیں ٗ ان کھلی کچہریوں میں پیش ہوکر میں نے اپنے اوپر ظلم پر ظلم ہونے کی فریاد کی لیکن زبانی تسلی تشفی کے علاوہ عملی طورپر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو گن پوائنٹ پر میری اور میرے بچوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ کر لے گئے لیکن آج تک پولیس نے مجھے انصاف فراہم کرنے کے لئے رتی بھر بھی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ جیو فینسنگ رپورٹ کی روشنی میں گزشتہ دنوں پولیس نے چک پیرووالا سیفن سے نازک ولد بشیر پاشا کو حراست میں لیا جسے دودن بعد سیاسی دباؤ پر بغیر تفتیش کئے چھوڑدیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر اندر میرے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو میں اپنے خاندان سمیت صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر تامرگ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوجاؤں گا۔ انہوں نے وزی اعلیٰ پنجاب ٗ آئی جی پنجاب ٗ آر پی اوڈیرہ غازیخان اور ڈی پی اوراجن پور سے ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے اور مسروقہ سامان برآمد کرکے انصاف فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
ڈکیتی