تجارتی مراکز میں مسائل کی بھرمار انتہائی تشویشناک ہے،امجد چوہدری

  تجارتی مراکز میں مسائل کی بھرمار انتہائی تشویشناک ہے،امجد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ محمد امجد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں ملک کے بڑے تجارتی مراکز میں مسائل کی بھرمار انتہائی تشویشناک ہے ، سہولیات کی عدم دستیابی مسائل کی بھرمار پارکنگ کی بے ہنگم صورت حال تاجر برادری کیلئے مسلسل سر درد بن چکے ہیں۔ تاجروں کے حقیقی مسائل اور مشکلات کے سدباب کیلئے بامقصد انداز میں ہنگامی اقدامات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کو معاشی استحکام کی طرف لانا اسی صورت ممکن ہے جب مارکیٹوں بازاروں میں تجارتی امور کی انجام دہی آسانی سے ممکن بن سکے ۔