سکول ایجوکیشن کا عارضی اساتذہ کو 8ماہ سے بند تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

  سکول ایجوکیشن کا عارضی اساتذہ کو 8ماہ سے بند تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں عارضی اساتذہ کی 8 ماہ سے بند تنخواہیں فوری جاری کرنے کاحکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق  سکول ٹیچر زانٹرن کو آٹھ ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئی تھیں، اساتذہ کو پہلے سے منظور شدہ بجٹ سے تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ہائر سیکنڈری سکول ٹیچر کو 30، سکنڈری سکول ٹیچرز کو 25 ہزار دیئے جائیں گے جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کو 18 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔دوسری جانب شہر میں میلہ چراغاں کی مقامی چھٹی کے باوجود سکول سربراہان کوڈینگی سپرے کیلئے حاضر رہنے کا حکم دیا گیا۔،  سکول سربراہان اپنے اداروں میں چھٹی کے روز بھی ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرگرمی کروائیں گے