ایگزونوبل پاکستان کا فیصل آباد میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان

  ایگزونوبل پاکستان کا فیصل آباد میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر): پینٹس اور کوٹنگز کی دنیا میں صف اول کا درجہ رکھنے والی کمپنی (AkzoNobel) ایگزونوبل پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان میں پینٹ بنانے کیلئے ایک نئے پلانٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں لگائے جانے والا یہ جدید پلانٹ 25ایکڑ پر محیط ہوگا جس میں لائحہ عمل کے مطابق 2023َء میں پینٹ بنانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ خوبصورت ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پلانٹ ہر سال پیداوار کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جس کے تحت پانچ سال تک سالانہ پیداوار میں اضافے کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق کمپنی نہ صرف تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، بلکہ اسکے ساتھ ساتھ صارفین کے لئے بلا تفریق بہترین مسابقت کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ایگزونوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مبشر عمر کا کہنا ہے کہ ادارے کی بین الاقوامی مڈٹرم کاروباری حکمت عملی کے مطابق پاکستان میں کاروبار کو ترقی دی جا رہی ہے۔ ایگزونوبل 2.75 ارب روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ سے پاکستانی مارکیٹ میں اپنا شیئر بڑھانے کا بھرپور عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں لگائے جانے والا یہ پلانٹ کمپنی کی مضبوط بنیادوں کو مزید مستحکم کرتے ہوئے نئے سنگ ِمیل طے کرتاچلا جائے گا۔ایگزونوبل کی جانب سے نئے پلانٹ میں کی گئی سب سے بڑی سرمایہ کاری درحقیقت پاکستانی مارکیٹ پر مکمل اعتماد اور بھروسے کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -