فیکٹ کے زیر ااہتمام ملک کی سب سے بڑی سولر نمائش کا افتتاح

  فیکٹ کے زیر ااہتمام ملک کی سب سے بڑی سولر نمائش کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چیئر مین پرائم منیسٹرٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ ضیغم رضوی، چیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی،چیف ایگزیکٹو آفیسر متبادل توانائی ترقیاتی بور شا ہ جہاں مرزا  اور  فیکٹ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے ہفتہ کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں  فیکٹ کے زیر اہتما م  ملک کی سب سے بڑی تین روزہ  دسویں سولر نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر فیکٹ کے زیر اہتمام ہی انٹرنیشنل الیکٹرک سٹی پاکستان کا بھی افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پرنمائش کے شرکا ء اور میڈیا  سے خطاب کرتے ہوئے  چیر مین نپیرا توصیف ایچ فاروقی  نے کہا کہ فیکٹ نے اتنی بڑی سولر نمائش کا ہتمام کرکے بہترین اقدام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش حکومت کے کلین گرین پاکستان کے ویژن کے حصول میں بہترین کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں حصہ لینے والی تمام کمپنیاں ملک میں قابل تجدید شمسی توانائی کے فروغ کے لیے صبح شام بھر پور محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید شمسی توانائی ہی ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے میں معاون ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید شمسی توانائی اور پیداور کے فروغ کے لیے حکومت وقت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متبادل توانائی بورڈ شاہ جہا ں مرزا نے کہا کہ قابل تجدید شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے مصابقتی  بڈنگ کا طریقہ کار جلد ی شروع کردیا جائے گا تاکہ گرین انرجی کے حصول کو یقینی بنا یا جاسکے۔

مزید :

کامرس -