سپورٹس راؤنڈ اَپ

سپورٹس راؤنڈ اَپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسلمان فٹبالر کا ورلڈکپ میڈل چوری ہوگیا
فرانس کے مڈل فیلڈر پال پوگبا کا ورلڈکپ فٹبال 2018ء میں جیتا طلائی تمغہ چوری ہوگیا۔اس بات کا انکشاف فرانسیسی فٹبال نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ پوگبا کا کہنا تھا کہ چور ان کے گھر سے والدہ کے زیورات اور فٹبال ورلڈکپ 2018ء کا میڈل لے گئے تھے۔فرانس کے مسلمان فٹبالر نے بتایا کہ واردات کے وقت دو چھوٹے بچے اور ان کی آیا گھر میں موجود تھیں۔بچوں سے متعلق پوگبا کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ میرے بچے ٹھیک ہیں۔خیال رہے کہ روس میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈکپ 2018ء کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 


ٹینس کھلاڑی  آبدیدہ ہوگئیں 
ٹینس کی عالمی نمبرایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایش بارٹی نے 25 برس کی عمر میں انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے ٹینس کو حیران کر دیا۔ ایش بارٹی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بتایا اور اور کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ ٹینس کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت وہ خوش بھی ہیں اور اس کیلیے تیار بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت یہ ایک درست فیصلہ ہے، ان کے خیال میں صحیح اور غلط فیصلے ہوتے رہتے ہیں، یہ درست فیصلہ ہے۔ ٹینس کھلاڑی نے ٹینس ورلڈ اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔ ایشلے بارٹی نے 2022ء میں آسٹریلیا اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا، یہی نہیں، بلکہ آسٹریلوی ٹینس اسٹار ایش بارٹی نے فرنچ اوپن، آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چیمپین شپ ٹائٹل جیتے، انہوں نے یو ایس اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔


حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27مارچ کو
حب ریلی کا نواں ایڈیشن 27 مارچ کو بلوچستان کے صحرا حب میں سجے گا، 50کلو میٹر کے ٹریک پر 50 سے زائد ڈرائیور شرکت کریں گے، پہلی بار کسی ریلی میں ویٹرنز کیٹگری بھی شامل کی گئی ہے۔حب ریلی سب سے چھوٹی،لیکن سب سے مشکل ریلی ہے،جس میں دشوار گزار راستے، خطرناک ٹرن اور 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے۔ حب ریلی کے نویں ایڈیشن کی تفصیلات بتانے کے لئے ہونے والی پریس کانفرنس میں چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے بتایا کہ 50 کلو میٹر کا ٹریک تیار ہے اور 50 سے زائد ڈرائیورز ایکشن میں ہوں گے۔حب ریلی میں پہلی بار 60 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز کے لئے ویٹرنز کیٹگری بھی رکھی گئی ہے۔پاکستان مین موٹر سپورٹس کے بانی اسلم خان کا کہنا ہے کہ سالوں بعد ٹریک پر گاڑی دوڑائیں گے۔حب ریلی میں شریک ڈرائیوز نے اس ایونٹ دیگر تمام ریلی سے مشکل قرار دیا ہے جبکہ اس بار حب ریلی مین پری پیئرڈ کیٹگری کے مقابلے سب سے آخری میں رکھے گئے ہیں۔


چینی کھلاڑی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ جیتنے کیلئے تیار 
چین کی ویمن ٹینس کھلاڑی چن مین نے کہا کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہوں اور امید ہے کہ عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میرے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے گزشتہ ایونٹ میں رنر اپ رہی تھی مگر اب میری کوشش ہے کہ میں پہلی پوزیشن حاصل کروں چینی ٹیبل ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ میں پرستاروں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور آج ان کی محبت کی بدولت ہی اس مقام پرپہنچی ہوں مزید کہا کہ کھیل سے بہت لگاؤ ہے اور ملک کا نام اس کھیل میں روشن کرنا میرا مقصد ہے اور میری ہمیشہ یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ میں ملک کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کروں اور مجھے امید ہے کہ اس اہم ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کروں گی یہ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے  مزید کہا کہ ملک کے لئے میرے لئے بہت فخر کی بات ہے اور جب بھی میدان میں اترتی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کو مایوس نہ نہ کروں ایونٹ میں حریفوں کو ٹف ٹائم دوں گی۔


رونالڈو نے تمام فٹبالرز پیچھے چھوڑ دئیے
پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے رونالڈو نے فٹبال سے پیسہ کمانے میں میسی سمیت دنیا کے تمام فٹبالرز کو پھر پیچھے چھوڑ دیا۔رونالڈو کی اس سال 91 ملین برطانوی پاونڈ، یعنی 20 ارب روپے سالانہ آمدنی ہو گی اور اس آمدن میں تنخواہ، بونس اور کلب کے لئے اشتہارات شامل ہیں۔باررسلونا چھوڑ کر پی ایس جی جانے والی میسی کو اس سال 8 کروڑ پاونڈ یعنی 18 ارب روپے ملیں گے اور اگر اس رقم کو مہینوں میں تقسیم کریں تو میسی کو ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے ملا کریں گے۔


کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر 
کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑا۔11 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ کرلیا، وہ یہاں پر اپنے والد کی ہی طرح 7 نمبر کی شرٹ پہنیں گے، اس بات کا اعلان کلب کی جانب سے کیا گیا۔واضح رہے کہ رونالڈو جونیئر بھی اپنے والد کی طرح فٹبال میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں،وہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔


گلین میکسویل کی ہندو رسم و رواج میں شادی 
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی دیرینہ گرل فرینڈ وینی رامن سے ہندو رسم و رواج میں شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ وینی رامن سے شادی کی تھی، جوڑے کی اب ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے جو تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔گلین میکسویل اور وینی نے انسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی ایک تصویر شیئر کی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ میکسویل اور وینی رامن 2 سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔


 انگلش پریمئیر لیگ کا روسی براڈکاسٹرز کے ساتھ معاہدہ ختم 
یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں انگلش پریمئیر لیگ کے حکام نے روسی براڈکاسٹرز کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا۔انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ لندن میں ہوئی، جس میں 20 کلبز نے فیصلہ کیا کہ روسی براڈکاسٹرز کے ساتھ معاہدے کو ختم کردیا جائے۔حکام نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ روسی براڈکاسٹ پارٹنر (اوکو اسپورٹ) کے ساتھ ہمارے معاہدے کو فوری طور پر معطل کیا جارہا ہے۔


ملک کا نام روشن کرنا میرامقصد، اوشناء سہیل
پاکستان کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے اور میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیت سکوں پاکستان میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں عمدہ پرفارمنس سے کامیابی کے لئے پر امید ہوں۔


پی سی بی میں  کیک کاٹا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان و نامور باؤلر وقار یونس، سینئر سپورٹس رپورٹر افضل افتخارو دیگر شریک ہیں اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجر شکیل خان کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان ہمارے لئے باعث مسرت ہے اس دن پاکستان کی قرار داد منظور ہوئی اور اس ملک کی بنیاد رکھی گئی جس پر جتنی بھی خوشی کا اظہار کیا جائے کم ہے کیونکہ آج ہم سب صرف اور صرف اپنے ملک پاکستان ہی کی بدولت ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -