عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی،شہباز گل کی تردید

  عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی،شہباز گل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عثمان بزدار عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور اس خبر میں صداقت نہیں ہے۔
 سمری تیار

مزید :

صفحہ اول -