صوابی‘ اندھے قتل کا ڈراپ  سین‘ ملزم کے رشتے دار نکلے

صوابی‘ اندھے قتل کا ڈراپ  سین‘ ملزم کے رشتے دار نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) کالو خان پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قاتلان قریبی شتہ دار نکلے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تین مارچ کو تھانہ کالو خان پولیس کو ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی کالوخان پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد مقتولہ کے ورثاء اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض خان کی سر براہی میں ڈی ایس پی رزڑ شفیع الرحمن، ایس ایچ او عجب درانی اور تفتیشی آفیسر نمیر خان نے مدعی کی نشاندہی اور جدید خطوط پر تفتیش کر تے ہوئے ملزمان تک رسائی حال کی اور مقتولہ کے قتل میں مطلوب مبینہ ملزمان خائستہ خان، فضل آمین اور سید الا مین ساکنان مردان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتہ دار ہے جنہوں نے سابقہ عداوت کی بناء پر مقتولہ کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کیا تھا کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔