خیبرپختونخوا سے دو لاکھ کارکنوں کے قافلے  آج اسلام آباد جائیں گے:ظاہر شاہ طورو

خیبرپختونخوا سے دو لاکھ کارکنوں کے قافلے  آج اسلام آباد جائیں گے:ظاہر شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات صوبائی ترجمان اور صوبائی اسمبلی کے ممبر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے 27مارچ کو پریڈگراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ میں شرکت کے لئے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع سے آج دو لاکھ کارکنوں کے قافلے اسلام آباد جائیں گے۔ پشاور سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر و وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور وزیراعلی محمود خان کی سربراہی میں پشاور سے بڑا قافلہ اسلام آباد جائے گا۔ ظاہر شاہ طورو نے ایم پی اے آصف خان کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا 2013میں بھی تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ تھا۔2018میں بھی تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ تھا اور2023میں بھی تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہو گا۔ خیبر پختونخوا کے لوگ پہلے بھی عمران کے ساتھ تھے اب بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔ تمام بڑیچور و ڈاکو این آر او لینے کے لئے متحد ہو گئے ہیں اور عدم اعتماد کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔ عدم اعتماد کا ڈرامہ فلاپ ہو گا اور چوروں کو این آر او نہیں ملے گا۔ سارے چور مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے چوروں کو پہلے بھی شکست ہوئی تھی اور اب بھی شکست ہو گی۔