بنوں‘ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں نورزادہ خان دوسری بار صدر منتخب

  بنوں‘ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں نورزادہ خان دوسری بار صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)نورزادہ خان دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ سینان درانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس اور ڈیموکریٹک الائنس کے مابین مقابلہ ہوا مجموعی طور پر ڈیموکریٹک الائنس نے چھ میں سے دو عہدوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ گرینڈ الائنس نے چار عہدوں پر کامیابی حاصل کی انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روم کے احاطے میں ہوئے جسمیں 300سے زائد وکلاء نے ووٹ کا حق استعمال کیا انعام اللہ خان ایڈوکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق ڈیموکریٹک الائنس کے نورزادہ خان 181ووٹ لیکر مسلسل دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے انکے مد مقابل گرینڈ الائنس کے ملک فرید اللہ شاہ وزیر احمد زئی ایڈوکیٹ نے129ووٹ حاصل کئے۔نائب صدارت کے عہدے پر گرینڈ الائنس کے اورنگزیب ککی ایڈوکیٹ 155ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے انکے مد مقابل مطیع اللہ جان ایڈوکیٹ نے 146ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر ڈیموکریٹک الائنس 188ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی انکے مد مقابل عابد اقبال ایڈوکیٹ نے 124ووٹ حاصل کئے۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر گرینڈ الائنس کے آصف اللہ خان ایڈوکیٹ نے 173ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی انکے مد مقابل مدثر نذر ایڈوکیٹ نے 129ووٹ حاصل کئے۔گرینڈ الائنس کے سہیل قریشی ایڈوکیٹ 161ووٹ لیکر فنانس یکرٹری منتخب ہوئے انکے مد مقابل انعام اللہ جان ایڈوکیٹ نے136ووٹ حاصل کئے جبکہ گرینڈ الائنس ہی کے وقار فاروق ایڈوکیٹ 163ووٹ لیکر لائبریرین منتخب ہوئے انکے مد مقابل ڈیموکریٹک الائنس کے سلمان خان ایڈوکیٹ نے 137ووٹ حاصل کئے۔اس موقع پر نو منتخب صدر نورزادہ خان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سینان درانی ایڈوکیٹ اور دیگر عہداروں نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایک جمہوری عمل تھا وکلاء برادری کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پر امن ماخول میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا اور ہم پر اعتماد کیا ہم انہیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ انکے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ جرائم کی بیخ کنی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے غریب اور مظلوم عوام کو مفت انصاف کی فراہمی کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں پہلے بھی بار کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور آئندہ بھی وکلاء کے فلاح وبہبود اور انکے حقوق کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے۔