لانگ مارچ پروگرام کیلئے مسلم  لیگ خیبرپختونخواہ کا قافلہ28 مارچ  کو پشاور سے روانہ ہوگا

  لانگ مارچ پروگرام کیلئے مسلم  لیگ خیبرپختونخواہ کا قافلہ28 مارچ  کو پشاور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی خانایم پی اے نے کہاھے کہ لانگ مارچ پروگرام کیلئے مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کا قافلہ28 مارچ کو پشاور سے روانہ ہوگا۔ صوبائی صدر انجینئر امیرمقام دوپہر 12 بجے پشاور ٹول پلازہ سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے۔ جنوبی اور قبائلی اضلاع کے قافلے پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچیں گے۔ ہزارہ،  ملاکنڈ اور مردان ڈویژن کے قافلے نوشہرہ، صوابی اور ہزارہ انٹرچینج سے مرکزی قافلے میں شامل ہونگے۔ ہزارہ ڈویژن سے قافلوں کی قیادت مرتضی جاوید عباسی کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدور کو اضلاع کی سطح پر تمام انتظامات مکمل کرنے کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں لانگ مارچ فاشسٹ حکومت کیخلاف آخری جد و جہد ہے حکومت فارغ ہو چکی ہے۔ عمران باولا ہو چکا ہے کوء تدبیر کارگر ثابت نہی ہو رہی۔ عمران نیازی  شیخ رشید  پرویزخٹک  فوادچوہدری اینڈ کمپنی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔