صوابی میں جرگہ کے ارکان پر فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق، 2زخمی

  صوابی میں جرگہ کے ارکان پر فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     صوابی(بیورورپورٹ)صوابی جہانگیرہ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے مقام پر جرگہ کے ارکان کے انتظار میں بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جب کہ راہ گیر نجی سکول ٹیچر شدید زخمی ہو گیا رحمت اللہ سکنہ خیر آباد نوشہرہ نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شام اپنے سسر 61سالہ دیار خان ان کے بیٹے 23سالہ علی رحمن،رشتہ داروں عمر حیات اور سبز علی ساکنان خیر آباد حال کوٹھا کے ہمراہ کھنڈہ موڑ کے مقام پر ایک ہوٹل میں دیگر ارکان جر گہ کے آنے کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ اس دوران اسماعیل اور ان کے بھائی ابرار ساکنان جگناتھ کالو حال برینگر کھنڈہ اچانک مسلح نمودار ہو کر اپنے اپنے اسلحہ سے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا سسر دیار خان اور ان کا بیٹا علی رحمن موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ فائرنگ سے راہ گیر عماد سکنہ انبار جو کہ ایک نجی سکول کا ٹیچر تھا شدید زخمی ہو گیا۔ رپورٹ میں وجہ عناد تنازغہ مستورات بیان کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کی بیٹی کی شادی ملزم فریق سے ہوئی تھی جو کہ ملزمان اپنے والدین کے گھر نہیں جانے دیتی جس پر بطور جر گہ مقتول فریق ملزم فریق کے پاس جارہے تھے چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔