کینٹ جیسے پوش علاقہ میں  ڈرِفٹنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

 کینٹ جیسے پوش علاقہ میں  ڈرِفٹنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ غربی پولیس نے کینٹ جیسے حساس ایریا میں ڈرِفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا، جس پر غربی ا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے، نوجوان خطرناک انداز میں ڈرِفٹنگ کر رہا تھا، جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ تھا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ غربی پولیس کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ اوباش نوجوان گاڑی میں خطرناک انداز میں ڈرفٹنگ کررہا ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ غربی مبارک زیب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان نیاز ولد نیاز مت کو گرفتار کرلیا،ملزم حیات آباد کا رہائشی ہے، جوکہ کینٹ جیسے حساس ایریا میں خطرناک انداز میں ڈرِفٹنگ کر رہا تھا، جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ تھا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے