ضمانت کے باوجود گرفتاری کے احکامات خلافِ قانون ہیں، مرتضی وہاب

ضمانت کے باوجود گرفتاری کے احکامات خلافِ قانون ہیں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریوں کے احکامات خلافِ قانون ہے۔تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریوں کے احکامات خلافِ قانون ہے، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ماضی میں بھی عدالتی فیصلے قبول کیے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا ہر رکن اسمبلی کا حق ہے، یہ حکومت بچانے کیلئے آئین اور قانون کو توڑنا چاہتے ہیں، عمران خان حکومت کا سورج غروب ہونے کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت بہت سارے پبلک پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، عمران خان کو زمین پر کوئی سپورٹ نہیں مل رہی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ان کے ڈرانے کا وقت ختم اور گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -