قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا معاشی  پالیسی نہیں ہوتی، شیریں رحمان

قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا معاشی  پالیسی نہیں ہوتی، شیریں رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 15.67فیصد ہو چکی ہے، ایک ہفتے میں آٹے اور گھی سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، لیکن بنی گالا میں سب اچھا کی رپورٹ ہے، قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا ہی معاشی پالیسی نہیں ہوتی، یہ اپنی نااہلی اور عوامی مطالبے پر گھر جا رہے ہیں سماجی رابطے کی سائٹ توئٹر پر سینیٹر شیریں رحمان نے لکھا کہ حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا، ایسا لگتا ہے ملک بناء کسی معاشی پالیسی کے چل رہا ہے۔
 شیریں رحمان

مزید :

صفحہ اول -