کورونا‘ مزید 4 افراد جاں بحق  تعداد 30340 ہوگئی

       کورونا‘ مزید 4 افراد جاں بحق  تعداد 30340 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا سلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، ایک روز میں صرف 189 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات30ہزار340 ہوگئی۔این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 30ہزار417 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 189 کیسز مثبت نکلے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.62 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 451 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 590 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 549، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 765، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 860 اور بلوچستان میں 35 ہزار 468 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 016، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 693 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار239 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا  

مزید :

صفحہ اول -