ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں شامل

ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونے کے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
جام عبدالکریم 

مزید :

صفحہ آخر -