آج کا جلسہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کی جنگ ہے ، وزیر اعظم کی عوام کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

آج کا جلسہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کی جنگ ہے ، وزیر اعظم کی عوام کو جلد ...
آج کا جلسہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کی جنگ ہے ، وزیر اعظم کی عوام کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا جلسہ  تحریک انصاف کی نہیں ، پاکستان کی جنگ ہے ، عوام جلد سے جلد گھروں سے نکل کر اسلام آباد پہنچیں ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے ، آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں ، یہ پی ٹی آئی نہیں ، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ، ڈر ہے کہ رش کے باعث عوام جلسہ گاہ نہ پہنچ پائیں ۔

 خیال رہے کہ پی ٹی آئی آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، خواتین کیلئے جلسے میں خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے  جس کے گرد حفاظتی شیٹیں اور خاردار تاریں لگائی گئی ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -