طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی ریلیاں اسلام آباد کی جانب رواں دواں

طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی ریلیاں اسلام آباد کی ...
طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کی ریلیاں اسلام آباد کی جانب رواں دواں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن اور حکومت کو 172 ارکان اسمبلی کی حمایت ضروری ہے ، کس جماعت کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل ہے یہ تاحال واضح نہ ہو سکا البتہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف  بڑی تعداد میں کارکنوں کے ساتھ  ریلیاں نکال کر اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی ریلی گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز کی سربراہی میں ماڈل ٹاؤن سے چلی تھی جو اس وقت گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے ، قافلے کے ہمراہ بڑی تعداد میں کارکن  تھے ، مریم نواز اپنے خطاب میں حکومت کی رخصتی کا دعویٰ کر چکی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اب صرف عمران خان کو" بائے بائے "کہنے اسلام آباد جا رہے ہیں ۔

دوسری جانب  تحریک انصاف آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے ،  پی ٹی آئی کی جانب سے 10 لاکھ افراد کے شرکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ، لاہور سے وفاقی وزیر حماد اظہر ، شفقت محمود اور دیگر رہنماؤں کی زیر قیادت  پی ٹی آئی کےکارکنوں اور سپورٹرز کی ریلیاں  اسلام آباد کیلئے نکل رہی ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) جی ٹی روڈ استعمال کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن موٹر وے کو ترجیح  دے رہے ہیں ۔

اس سے قبل خود وزیر اعظم عمران خان کارکنوں کو جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکلنے  کیلئے کا ویڈیو پیغام دے چکے ہیں ۔