شادی ہال میں لڑائی، کھانے کیلئے رکھی گئی پلیٹیں اور بوتلیں باراتیوں نے ایک دوسرے پر چلادیں، کئی زخمی 

شادی ہال میں لڑائی، کھانے کیلئے رکھی گئی پلیٹیں اور بوتلیں باراتیوں نے ایک ...
شادی ہال میں لڑائی، کھانے کیلئے رکھی گئی پلیٹیں اور بوتلیں باراتیوں نے ایک دوسرے پر چلادیں، کئی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)بھکھی روڈ پر واقعہ نجی شادی ہال بچوں کی لڑائی کی وجہ سے میدان جنگ بن گیا،کرسیاں،پلیٹیں اوربوتلیں چلنے سے  خواتین سمیت8افراد لہولہان ہوگئے انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع کرنے پر جھگڑا کرنے والی پارٹیوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کانشانہ بناڈالا تاہم پولیس   دونوں باراتوں کے متعدد افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ 

روزنامہ" پاکستان" کو  بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات بھکھی روڈ چوک حاجرہ فقیر کے قریب واقعہ شادی ہال میں2 شادی کی تقریبات جاری تھیں جس   دوران بچوں کی معمولی لڑائی پر شادی ہال میں موجود درجنوں افراد گتھم گتھاہوگئے۔ کھانے کیلئے رکھی گئیں قیمتی پلیٹیں،بوتلیں،چمچے چل گئے،  شیشے کی بوتلیں،پلیٹیں اورمکے چلنے سے دونوں پارٹیوں کی خواتین اورمرد شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد دی اور کچھ کو   ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ۔

مشتعل باراتیوں کی جانب سے دوبدو پلیٹیں چلنے سے لاکھوں روپے مالیت کی کراکری،اے سی اور دیگر قیمتی سامان تباہ وبربرباد ہوگیا۔ شادی ہال انتطامیہ کی جانب سے  شراب کے نشے میں دھت ہوکر ہلڑ بازی،لڑائی جھگڑا،ہوائی فائرنگ اورتشدد کے دوران قیمتی سامان تباہ وبرباد کرکے مردوخواتین کو مضروب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دیدی گئی ہے ۔