شہباز شریف نےنواز شریف کا اہم ترین پیغام پہنچا دیا

شہباز شریف نےنواز شریف کا اہم ترین پیغام پہنچا دیا
شہباز شریف نےنواز شریف کا اہم ترین پیغام پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہباز شریف نے جماعت کے قائد نواز شریف کا اہم ترین پیغام عوام تک پہنچا دیا جس میں کہا کہ  اٹھیں اور مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کریں ۔

اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز شہباز شریف  نے اسلام و علیکم سے کیا ، صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آج میں آپ تک پارٹی قائد کا اہم ترین پیغام پہنچا رہا ہوں ، نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عمران نیازی  اور اس حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے  ، اس دور حکومت میں بد ترین غربت ، بد ترین کرپشن ایک سچ ہے ،  عام آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے ۔ عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں تا کہ حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ ہو سکے ،  اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کر کے عوام کا مستقبل بچا لیں "۔