کرینہ کپور کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں‘ فردین خان بھی دل کی بات چھپا نہ سکے

کرینہ کپور کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں‘ فردین خان بھی دل کی بات ...
کرینہ کپور کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں‘ فردین خان بھی دل کی بات چھپا نہ سکے
سورس: Twitter/@FardeenFKhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار فردین خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرینہ کپور کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں،وہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید خوبصورت کیسے بنتی جا رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں کہا کہ اب بالی ووڈ بدل چکا ہے، اب اچھا مواد تیار ہونے لگا ہے جب کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی وجہ سے معیار میں بہتری آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ بہت کچھ بدل چکا ہے مگر آج بھی سلمان خان، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان ویسے کے ویسے ہی ہیں بلکہ وہ مزید بہتر ہو چکے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے کرینہ کپور کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ تو انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ  کرینہ کپور جتنی خوبصورت آج کل ہیں، اتنی خوبصورت وہ پہلے کبھی نہ تھیں۔

دوران انٹرویو انہوں نے اپنی موت سے متعلق پھیلائی گئی جعلی خبروں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک نہیں دو بار ان سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں اپنی موت کی جعلی خبریں سن اور پڑھ کر انہیں شدید پریشانی ہوئی اور انہوں نے سوچا اگر ان کی والدہ کو یہ خبر معلوم ہوجاتی ہے کہ ان کا جوان بیٹا کار حادثے میں ہلاک ہوگیا تو ان کو دل کا دورہ پڑجاتا۔

مزید :

تفریح -