آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے، حارث رﺅف

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے، حارث رﺅف
آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے، حارث رﺅف
سورس: Instagram/harisraufofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔ فاسٹ بولر حارث رف نے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران   کہا کہ آسٹریلوی سکواڈ کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن انہیں ڈومیسٹک کا تجربہ ہے، آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں جو ایک اعلی پائے کی لیگ ہے، آسٹریلیا سے سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔حارث رﺅف کا کہنا تھا کہ ہم ہی نہیں آسٹریلیا بھی پرجوش ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، آسٹریلیا ایک بڑی ٹیم ہے تاہم پاکستان ٹیم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

دوران گفتگو حارث رف نے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ٹیسٹ میچ کھیلنا میرا خواب ہے، ٹیسٹ سکواڈ میں تھا لیکن پہلے کوروناکا شکار ہو گیا اور بعد ازاں کمبی نیشن کی وجہ سے پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز بہت اچھی ہوئی، فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے، نسیم شاہ اور دیگر بولروں نے عمدہ بولنگ کی، امید ہے کہ جلد مجھے بھی موقع ملے گا۔

 انھوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے، ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور وہ چاہتے ہیں کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اچھی ہونی چاہیے، اب وہ مجھے ٹریننگ کے دوران اس حوالے سے بتائیں گے۔

مزید :

کھیل -