ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
 ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سورس: Twitter/@ICC

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 100رنز سے ہرا کر دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 235رنز کے تعاقب میں 134رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔بنگلا دیش کی جانب سے لتا مونڈل 30، شرمین اختر 25اور شمیمہ سلطانہ 23رنز بناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی طرف سے سوفی ایکلسٹن اور چارلی ڈین نے 3،3وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرییا ڈیوس نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید :

کھیل -