نوازشریف نے( ق )لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے کی حامی بھر لی، نجی نیوز چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

نوازشریف نے( ق )لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے کی حامی بھر لی، نجی نیوز چینل کا ...
نوازشریف نے( ق )لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے کی حامی بھر لی، نجی نیوز چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینلّ جیو نیوز نٗے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت( ق )لیگ کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی۔(ن) لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائےگی۔ جلد الیکشن کرانےکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔خیال رہےکہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ( ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن )کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام (ق )لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

مزید :

قومی -