"میں نے فضل الرحمان کی قیمت 10 روپے کم کی"

"میں نے فضل الرحمان کی قیمت 10 روپے کم کی"
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں " امر بالمعروف" کے عنوان سے ہونے والے جلسے میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن ان کی حکومت نے پٹرول 10 روپے سستا کیا۔ ان کی حکومت نے فضل الرحمان کی قیمت بھی 10 روپے کم کی ، اس کے علاوہ بجلی پانچ روپے سستی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین چوہے مل کر 30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہے ہیں، ان کی اربوں ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، اب یہ مل کر چاہ رہے ہیں کہ جنرل مشرف کی طرح این آر او حاصل کرلیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے سیاسی مخالف  مولانا فضل الرحمان  کو ڈیزل کے لقب سے پکارتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -