’جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے ان کو این آر او دے کر قوم پر ظلم کیا‘ وزیراعظم کا جلسے سے خطاب 

’جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے ان کو این آر او دے کر قوم پر ظلم کیا‘ ...
’جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے ان کو این آر او دے کر قوم پر ظلم کیا‘ وزیراعظم کا جلسے سے خطاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے حکومت بچانے کے لیے شریف برادران کو این آر او دے کر قوم کے ساتھ ظلم کیا ۔
امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا ، اگر میری حکومت جاتی ہے تو جائے ،میری جان جاتی ہے تو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تین چوہے اکٹھے ہو کر ڈرامہ کر رہے ہیں کہ کسی طرح جنرل مشرف کی طرح عمران خان گھٹنے ٹیک کر ان کو این آر او دے دے ،انہیں جب موقع ملتا ہے ،حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے جو جرم کیا اس کی وجہ سے انہوں نے دس سال لوٹ مار کی ۔ 

مزید :

قومی -