"لاکھوں افراد کا اجتماع، یہ 30 اکتوبر 2011 جلسے کا ری پلے لگ رہا ہے، یہ جلسہ نہیں عوام کا سمندر ہے " کالم نگار عامر خاکوانی پی ٹی آئی کا پاور شو دیکھ کر حیران رہ گئے

"لاکھوں افراد کا اجتماع، یہ 30 اکتوبر 2011 جلسے کا ری پلے لگ رہا ہے، یہ جلسہ نہیں ...
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں جاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے کے شرکاء نے معروف کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی کو حیران کردیا۔

فیس بک پر اس جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خاکوانی نے لکھا "اسلام آباد میں عمران خان کا تاریخی جلسہ۔ایک حیران کن شو آف پاور۔اتنے زیادہ لوگ، اتنا چارجڈ کراؤڈ طویل عرصے بعد کسی جلسہ میں دیکھا ہے۔لاکھوں افراد کا اجتماع ہے، ہزاروں لوگ ابھی تک نہیں پہنچ پا رہے۔   مانناچاہیے کہ یہ جلسہ نہیں عوام کا سمندر ہے۔"

انہوں نے مزید کہا "مجھے تو یہ  30  اکتوبر 2011  مینار پاکستان کے جلسے کا ری پلے لگ رہا ہے۔ وہی جوش وخروش، وہی عوامی شمولیت۔کیا یہ تحریک انصاف کا نیا جنم ہے؟"

خیال رہے کہ اس سے قبل امر بالمعروف جلسے کے شرکاء کے حوالے سے اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 40 ہزار لوگ جلسہ گاہ اور باہر سڑکوں پر موجود ہیں۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی اسی سے ملتا جلتا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ جلسے  کے شرکاء کی تعداد 30سے 40 ہزار  ہے۔