"بھٹو اور عمران خان کی عقل اور کردار میں اتنا ہی فرق ہے جتنا احمد فراز اور شبلی فراز میں" سلیم صافی کا وزیر اعظم کے خطاب پر ردِ عمل

"بھٹو اور عمران خان کی عقل اور کردار میں اتنا ہی فرق ہے جتنا احمد فراز اور ...
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی عقل اور کردار میں اتنا ہی فرق ہے جتنا احمد فراز اور شبلی فراز میں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا " عمران خان نےآج بھٹودکھنےکی بڑی کوشش کی لیکن بھٹووالادل اورعقل کہاں سےلاتے۔تقریرڈکٹیٹ کرنےوالےنےانہیں یہ نہیں سمجھایاکہ تمہاری عقل اورکردار میں اتنافرق ہےجتنا احمد فرازاورشبلی فراز کی عقل اورکردارمیں ہے۔بھٹو نےپھانسی کو بہادری سے قبول کیا لیکن خان تو جیل جانے سے بھی گھبراتا ہے۔"

خیال رہے جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا  تھا کہ ہمارے ملک کے اندر موجود لوگوں کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی گئیں، باہر سے ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی کو متاثر کیا جا رہا ہے،جب  ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آزاد کرنے کی کوشش کی تو فضل الرحمان اور نواز شریف کی اس وقت کی پارٹیوں نے اسی طرح کا اتحاد بنایا جس طرح کا آج  ان کے خلاف بنایا گیا ہے، اسی وجہ سے بعد میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی، بلاول اور آصف زرداری کو شرم نہیں آتی کہ جس نانا کے نام پر سیاست کرتے ہیں اسی کے قاتلوں کے ساتھ مل بیٹھے ہیں۔